ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ترک مال بردار طیارہ کرغزستان میں آبادی پر جا گرا، 32ہلاکتیں

ترک مال بردار طیارہ کرغزستان میں آبادی پر جا گرا، 32ہلاکتیں

Mon, 16 Jan 2017 17:14:27  SO Admin   S.O. News Service

شکیک،16جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا): ترک فضائی کمپنی کا ایک مال بردار طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بِشکیک کے نزدیک آبادی پر گرا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 32افراد کے ہلاک ہو گئے ہیں۔بوئینگ 747طیارے نے ہانگ کانگ سے اڑان بھری اور اسے بِشکیک کے مرکزی ائیرپورٹ، مناس ائیرپورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد استنبول کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تاہم جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ایئرپورٹ سے 25کلومیٹر دور شہری آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے کم از کم 15عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ بچے بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد اس آبادی کے رہائشیوں کی ہے جس پر یہ طیارہ گرا۔ بعض خبروں کے مطابق جہاز کے عملے میں سے ایک فرد زندہ بچ گیا ہے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت دھند کے باعث موسمی حالات نامناسب تھے تاہم حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے وزیر اعظم سورن بائی جینبیکوو جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کرغزستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ترکش آئیر لائنز کے زیر استعمال تھا۔ جبکہ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ مائے کارگو ائیر لائنز کا تھا۔خیال رہے 2008میں بھی ایران جانے والے ایک مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 68افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 


Share: